ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلپائن میں ایک رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے

فلپائن میں ایک رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے

Sat, 08 Apr 2017 19:30:07    S.O. News Service

منیلا،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج بروز ہفتہ فلپائن میں آنے والے دو زلزلوں نے عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 5.6 اور دوسرے کی 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلوں کے شدید جھٹکے ہفتے کی صبح تین بجے محسوس کیے گئے اور سوئے ہوئے لوگ گبھرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک جانی و مالی نقصان کے بارے میں فلپائنی حکومت نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ دارالحکومت منیلا سمیت کئی دوسرے شہروں کے کئی تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز جنوب مغربی ساحلی پٹی تانوان کے قریب تھا۔
 


Share: